ایشوریا رائے سے متعلق بیان پر راہول گاندھی کو تنقید کا سامنا

Spread the love

نئی دہلی: بھارتی گلوکارہ سونا موہا پاترا نے بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے سے متعلق بیان پر کانگریس رہنما راہول گاندھی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی نے ریاست اتر پردیش کے شہر پریاگ راج میں اپنے حالیہ عوامی خطاب میں 22 جنوری کو ایودھیا میں رام مندر میں منعقد ہونے والے ‘پران پرتیشتھا’ پروگرام پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

راہول گاندھی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ رام مندر کی افتتاحی تقریب کی صدارت وزیر اعظم نریندر مودی نے کی تھی جس میں صرف ارب پتی اور مشہور شخصیات نے شرکت کی تھی۔ لیکن آپ نے امیتابھ بچن اور ایشوریہ رائے جیسے لوگوں کو ضرور دیکھا ہوگا۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ ہمارا میڈیا صرف ایشوریہ رائے کو ڈانس کرتا دکھاتا ہے، غریبوں کے بارے میں کچھ نہیں دکھاتا لیکن ہمارا میڈیا نریندر مودی اور امیتابھ بچن کو 24 گھنٹے دکھاتا ہے۔

راہول گاندھی کے بیان کے بعد انہیں بھارت میں شدید تنقید کا سامنا ہے، ایسے میں بھارتی گلوکارہ سونا مہاپاترا بھی ایشوریا رائے کے دفاع میں سامنے آگئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکارہ سونا مہاپاترا نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ رہنما اپنی تقاریر میں خواتین کی توہین کیوں کرتے ہیں؟ خواتین کی ساکھ کو نقصان پہنچا کر وہ کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟

گلوکار نے کہا کہ پیارے راہول گاندھی! مجھے یقین ہے کہ ماضی میں کسی نے آپ کی اپنی ماں (سونیا گاندھی) اور بہن (پرینکا گاندھی) کی اسی طرح توہین کی ہوگی جس طرح آج آپ دوسری خواتین کی توہین کررہے ہیں۔

سونا موہا پاترا نے مزید کہا کہ آپ جو بھی کہیں، ایشوریا رائے بہت اچھا ڈانس کرتی ہیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ رام مندر کی افتتاحی تقریب میں ایشوریا رائے نے شرکت نہیں کی، لیکن امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button