شاہ رخ خان ویمنز پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب میں جلوہ بکھیرنے کیلئے تیار

Spread the love

بنگلورو: بالی ووڈ میگا اسٹار شاہ رخ خان ویمنز پریمیئر لیگ 2024 کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کا دوسرا سیزن رواں ماہ 23 فروری کو بنگلورو میں شروع ہونے جارہا ہے، پہلے سیزن سے قبل ڈبلیو پی ایل کی افتتاحی تقریب چناسوامی اسٹیڈیم میں ہوگی۔

ڈبلیو پی ایل کی افتتاحی تقریب میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان، ٹائیگر شراف، شاہد کپور، ورون دھون، کارتک آرین اور سدھارتھ ملہوترا اپنی شاندار پرفارمنس سے شائقین کرکٹ کو محظوظ کریں گے۔

ویمنز پریمیئر لیگ 2024 کا پہلا میچ دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button