
گزشتہ روز جمہوریہ آذربائیجان کے سفیر حضر فرہادوف نے زرعی یونیورسٹی پشاور کا دورہ کیا۔ جہاں پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت ، فیکلٹی ڈینز اور انتظامی آفسران نے گلدستے پیش کرتے ہوئے ان کا پرتباک استقبال کیا۔ ان کی بیگم ترانہ فرہادوف اور پشاور کے مئیر حاجی زبیر علی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے ان کو خوش آمدید کہا۔
یونیورسٹی رجسٹرار ڈاکٹر رضوان احمد نے سفیر حضر فرہادوف اور تمام شرکاء کو یونیورسٹی سے متعلق بریفنگ دی۔
جمہوریہ آذربائیجان کے سفیر حضر فرہادوف ، زرعی یونیورسٹی پشاور، پاکستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت اور پشاور کے مئیر حاجی زبیر علی نے بتایا کہ اس دورے کا مقصد دونوں برادر زرعی ممالک کے یونیورسٹیوں کے درمیان روابط قائم کرنا ہیں،
تمام شعبوں میں تعاون کو مزید فعال کرے گے،
تعلیمی و تحقیقی مقاصد کے حوالے سے زرعی یونیورسٹی پشاور، پاکستان اور آذربائیجان کے یونیورسٹیوں کے درمیان روابط قائم کیا جائے گا، دونوں برادر زرعی ممالک خوراک کی تحفظ میں بھی تعاون کرے گے۔
اس موقع پر آذربائیجان کے سفیر حضر فرہادوف کو یونیورسٹی کے مین لائبریری، ڈیری فارم اور انسٹیٹوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ کا بھی دورہ کرایا جہاں پر مختصر خطاب کے بعد فیکلٹی اور طلباء کی طرف سے سوالات و جوابات کا سیشن ہوا۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے ان کو شیلڈز پیش کئے۔
ڈین فیکلٹی آف نیوٹریشن سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد ایوب، ڈین فیکلٹی آف اینمل ہسبینڈری اینڈ وٹرنری سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن، ڈین فیکلٹی آف کراپ پروڈکشن سائنسز پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین خلیل سمیت فیکلٹی ممبران اور انتظامی آفسران بھی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت کے ہمراہ تھے۔