لوئیر دیر)ملاکنڈ یوتھ اسمبلی سیشن 2024_25 کی نئی ممبرز کی حلف برداری اور جنرل سیشن تیمرگرہ ڈسٹرکٹ اسمبلی ہال میں منعقد کیا گیا، اجلاس میں نئے ممبران کی حلف برداری تقریب اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر مرکوز ایک جنرل سیشن شامل تھا۔حلف برداری کی تقریب میں نئے ممبرز نے حلف اٹھایا، انہوں نے مالاکنڈ یوتھ اسمبلی کی اقدار اور اصولوں کو برقرار رکھنے کا عہد کیا،اجلاس میں صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن عابد حیات ایڈوکیٹ,چیرمین ہیومن رائٹس کے پی کے ملک محمد بشیر خان، جنرل سیکٹری جماعت اسلامی لوئر دیر یعقوب الرحمان، فضل حسین اور نوابزادہ عرفان خان، سلیمان شمس، حلال سبحان، اور ملاکنڈ یوتھ اسمبلی کے چیئرمین قاضی حنیف اللہ یوتھ وزیر اعلی سلیمان حسین،، اعزازی سپیکر شازیر خان، سابق ڈسٹرکٹ کونسل ممبر و یوتھ ایم پی اے سائرہ شمس، امن پسند پارٹی چیف ملک فرمان خان، ترقی پسند پارٹی چیف سجاد خان،ڈپٹی چیف ترقی پسند پارٹی اعجاز خاطر، سپیکر آصف اقبال، عبید خان، ضلعی شانگلہ،بونیر،سوات دیر لویر،دیر اپر، باجوڑ، اور ضلع ملاکنڈ سے تمام یوتھ ایم پی ایز نے شرکت کی اور خطاب کی تمام مقررین نے کہا کہ ملاکنڈ یوتھ اسمبلی نوجوانوں کے لیے ایک ایسا فلیٹ فارم ہے جس میں نوجوانوں کی ذہنی صلاحیتوں کے استعداد کا صحیح استعمال ہوتا ہے اور نوجوانوں کے تخلیقی صلاحیتی اجاگر ہوتی ہے چیرمین ملاکنڈ یوتھ اسمبلی قاضی حنیف اللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس خطے میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے ملاکنڈ یوتھ اسمبلی کی ٹیم پُرعزم ہے، ہم نوجوانوں کی صلاحیتوں کو کھولنے اور ان میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے ضروری آلات، وسائل اور مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، شازیر خان نے اعزازی سپیکر منتخب ہونے پر چیرمین قاضی حنیف اللہ اور سپیکر آصف اقبال کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مالاکنڈ یوتھ اسمبلی ہمارے علاقے کے لیے امید کی کرن ہے، اور مجھے اس کا حصہ ہونے پر فخر ہے۔ہم نوجوان اپنی قوم کا مستقبل ہیں، انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ریجن میں نوجوانوں کو جتنی بھی مسائل درپیش ہے انشائاللہ ہم کوشش کرینگے کہ وہ تمام مسائل ملاکنڈ یوتھ اسمبلی کے پلیٹ فارم سے حل ہو جائے گی اور ملاکنڈ یوتھ اسمبلی یوتھ کو ایمپاور کرنے میں بھرپور کردار ادا کرے گی،اجلاس میں تمام ممبرز نے تعلیم صحت روزگار اور اسمبلی کے حوالے اپنی تجاویز پیش کیں، کامیاب سیشن پر ایگزیکٹیو اور تمام ممبرز کو مبارکباد پیش کرتے ہیں