عبدالرحمن کو اپر چترال لیویز میں پہلا صوبیدار میجر بننے کا اعزاز حاصل

Spread the love

چترال لیویز اپر کے صوبیدار عبدالرحمن کو صوبیدار میجر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

عبدالرحمن کو اپر چترال لیویز میں پہلا صوبیدار میجر بننے کا اعزاز حاصل ہوا ۔

اس حوالے سے ایک پرمسرت تقریب ڈپٹی کمشنر افس اپر چترال میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں محمد عرفان الدین ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ چترال لیویز اپر ، وقار احمد ڈسٹرکٹ پولیس افسر اپر چترال ، فدالکریم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال ، شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر/ڈپٹی کمانڈنٹ چترال لیویز اپر اور دوسرے معزیزین نے شرکت کی ۔

تقریب میں ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ چترال لیویز اپر اور ڈسٹرکٹ پولیس افسر اپر چترال نے عبدالرحمن کو صوبیدار میجر کے عہدے کے بیج لگادئے اور مبارکباد پیش کئے۔

عبدالرحمن صوبیدار میجر کا تعلق لاسپور سے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button