مینگورہ: بہو نے ساس کو گلہ دبا کر قتل کردیا، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) مینگورہ کے نواحی علاقے باراما میں سفاک بہو نے معمر ساس کا گلہ دبا کر قتل کردیا ۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مینگورہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ نواحی علاقے بارامہ میں نامعلوم نقاب پوش نے گھر میں داخل ہوکر گھر میں موجودایک خاتون کو ستون سے باندھ کراس کی ساس کا گلہ دبا کر قتل کردیا ہے اور اس کے کانوں سے بالیاں نوچ کر فرار ہوگیا ہے ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون سے تفتیش شروع کی تو اس نے راز اگل دیا ۔ ملزمہ مسماۃ (س) زوجہ سجاد نے اپنی ساس مسماۃ (خ)کو خوابیدہ پاکر اس کے منہ پر سرہانہ رکھ کر گلہ دباکر قتل کردیا ۔ مقتولہ کے بیٹے ذاکراللہ کے مطابق اس کی بھابھی نےکچھ عرصہ قبل اس کی والدہ سے رقم اور سونا چوری کیا تھا اور میری والدہ اس کو بددعائیں دے رہی تھی ۔ پولیس نے ملزمہ کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button