
لویر دیر ) الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے سو یتیم بچوں میں ونٹر پیکج تقسیم کیا گیا۔
اس سلسلے میں الخدمت ہیڈکوارٹر تیمرگرہ میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام ہوا جسمیں الخدمت فاونڈیشن دیر پائین کی جانب سے الخدمت کفالت یتامیٰ پروگرام کے زیر اہتمام رجسٹرڈ 100 یتیم،بے سہارا اور غریب بچوں اور بچیوں میں ونٹر پیکج تقسیم کیا گیا اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی صدر حفیظ اللہ خاکسار،فھیم الدین احمد،اشتیاق احمد ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ غریب اور بے سہارا افراد کی مدد کرنا الخدمت فاؤنڈیشن کا فرض ہے اور انشاء اللہ الخدمت فاؤنڈیشن بے سہارا اور یتیم افراد کے خدمت و کفالت کا یہ سلسلہ بال کسی تفریق جاری رکھے گا