
اسلام آباد :
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے توہین عدالت کیس میں سزا فیصلہ چیلنج کر دیا
ڈپٹی کمشنر نے سنگل بنچ کے سزا کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی
مئی 2023 میں ایس ایس پی آپریشنز کی فراہم کردہ معلومات پر ایم پی او کے تحت نظر بندی کے احکامات جاری کیے، اپیل
2 جون 2023 کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے نظر بندی کے احکامات کو کالعدم قرار دے دیا، اپیل
اس کے بعد راولپنڈی کی انتظامیہ نے نظربندی کے متعدد احکامات جاری کیے، ڈی سی اسلام آباد کا کوئی تعلق نہ تھا، اپیل
سنگل بنچ نے راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کیخلاف کوئی توہین عدالت کی کارروائی نہیں کی، اپیل
5 اگست 2023 کو بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری ہوئی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی اپیل
8 اگست 2023 کو انٹیلیجنس بیورو اور اسپیشل برانچ کی رپورٹ کی بنیاد پر نظر بندی کے احکامات جاری کیے، اپیل
8 اگست 2023 کے نظر بندی کے احکامات جاری کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کیا گیا، اپیل
توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد کی گئی، جس کے بعد عدالت کے سامنے تمام ریکارڈ رکھا گیا، اپیل
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے عدالت کے روبرو اپنا تفصیلی بیان ریکارڈ کروایا، اپیل
انٹیلیجنس بیورو اور اسپیشل برانچ حکام نے بھی عدالت میں اپنی رپورٹ پر تائیدی بیان ریکارڈ کرایا، اپیل
عدالت نے تمام بیانات اور ریکارڈ کو نظرانداز کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دے دیا، اپیل
کیا آئی بی اور اسپیشل برانچ کی رپورٹ کی بنیاد پر نظربندی کے احکامات جاری کرنا بلاجواز تھا؟ اپیل
اگر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے اقدام سے عدالت کی حکم عدولی ہوئی تو کیا اسلام آباد کی حدود سے باہر دیگر حکام نے نہیں کی؟ اپیل
کیا سنگل رکنی بنچ نے توہین عدالت کا کیس ذاتی جذبات کی بنیاد پر چلایا اور جذباتی فیصلہ دیا؟ اپیل
کیا سنگل بنچ نے میرٹ کے بجائے ذاتی احساسات اور جذبات کی بنیاد پر فیصلہ دیا؟ اپیل
عدالت سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو بری کرے، اپیل میں استدعا