یونیورسٹی آف دیر اور الخدمت فاونڈیشن کے مابین مختلف شعبوں میں اکھٹا کام کرنے کی کئی ایم او یو پر دستخط

Spread the love

لوئیر دیر) یونیورسٹی آف دیر اور الخدمت فاونڈیشن کے مابین مختلف شعبوں میں اکھٹا کام کرنے کی کئی ایم اویو پر دستخط کر دیئے اس سلسلے میں یو نیورسٹی آف دیر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جسمیں پراجیکٹ ڈائریکٹرڈاکٹر ظہور جان، الخدمت فاونڈیشن دیرلوئر کے صدر حفیظ اللہ خاکسار،نائب صدر فرید اللہ، منہاج الدین،داودجان، پرنسپل عثمان،محمد علی غوری سمیت یونیورسٹی فیکلٹی ممبرز، اور طلباوطالبات نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پراجیکٹ ڈائریکٹرڈاکٹر ظہور جان،الخدمت فاونڈیشن دیرلوئر کے صدرحفیظ اللہ خاکسار،نائب صدر فرید اللہ نے کہاکہ موجودہ دور آئی ٹی اور جدید ٹیکنالوجی کاہے اور ہمیں چاہیے کہ تعلیمی اداروں میں طلباو طالبات کو جدید تقاضوں کے مطابق پڑھائی کریں تاکہ ہمارے طلباوطالبات معاشرہ کی کار آمد شہری بن جائیں اور ملک وقوم کی خدمت کریں اس موقع پر یونیورسٹی آف دیر اور الخدمت فاونڈیشن کے بنو قابل پروگرام کے تحت جسمیں گورتھ گوگل، آئی ٹی،آن لائن بزنس،ای کامرس کورسز، واٹرفلٹریشن،شجری کا ری مہم سمیت کئی دیگر شعبہ جات میں اکھٹا کام کرنے کی ایم اویو پر دستخط کردئیے تقریب میں شریک طلباء وطالبات سے اپیل کی گئی کہ الخدمت فاونڈیشن کے بنو قابل پروگرام کے تحت اپنا رجسٹریشن کویقینی بنائیں اور جدید تقاضوں کے مطابق فری تعلیم حاصل کریں۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button