ممبئی: بالی ووڈ کی نئی ایکشن تھرلر فلم ’ڈان 3‘ کے لیے اداکارہ کیارا اڈوانی کے معاوضے کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کو فلم کے لیے 13 کروڑ روپے کا معاوضہ ملے گا اور یہ ان کے شوبز کیریئر میں کسی بھی فلم کے لیے سب سے زیادہ معاوضہ ہے۔
‘ڈان 3’ کے لیے 275 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے، جس کے ساتھ ہی یہ نئی فلم ڈان سیریز کی سب سے مہنگی فلم بن جائے گی اور یہ فرحان اختر کے کیرئیر کی سب سے مہنگی فلم بھی ہوگی۔
فلم کے مرکزی کرداروں کو تربیت دینے کے لیے تھائی مارشل آرٹ کے ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں اور تربیت کا آغاز رواں ماہ ہوگا۔
کیارا یادوانی فلم میں ‘روما’ کا کردار ادا نہیں کریں گی، جو اس سے قبل پریانکا چوپڑا نے شاہ رخ خان کے ساتھ کیا تھا، تاہم فلم میں ان کے لیے ایک نیا کردار تخلیق کیا گیا ہے۔
اداکارہ رنویر سنگھ کے ساتھ ‘ڈان 3’ میں ایکشن کرتی نظر آئیں گی اور فلم کی شوٹنگ رواں سال اگست میں شروع ہوگی۔