جام نگر: بھارتی ارب پتی تاجر مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی میں شرکت کے لیے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) چھوڑنے پر کیرون پولارڈ تنقید کی زد میں آگئے۔
سوشل میڈیا صارفین نے پی ایس ایل ٹیم کراچی کنگز کے کھلاڑی کیرون پولارڈ کو اننت امبانی کی شادی میں شرکت کے لیے پی ایس ایل چھوڑنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے سوال کیا کہ اگر پاکستان میں ایسی شادی ہو رہی ہے تو کیا کوئی کھلاڑی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) چھوڑ کر بھارت آئے گا؟ پی ایس ایل کی کوئی عزت نہیں۔