
دیر(بیورو رپورٹ )
ڈپٹی کمشنر اپر دیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شرینگل محمد بلال نصیر ہمراہ تحصیلدار شرینگل بلال سید مین پاتراک تا کمراٹ روڈ سے برف ہٹانے کی نگرانی کر رہے ہیں۔
اس کی علاوہ سب ڈویژن شرینگل کی مختلف لنکس روڈز کا بھی معائنہ کیا جس پر صفائی کا کام جاری ہے۔
مین روڈ پر پی کے ایچ اور KDA کی مشنری موجود ہے جبکہ مختلف لنکس روڈز پر سی اینڈ ڈبلیو اور ٹی ایم اے کے ذریعے سے برف صاف کرنے کا کام جاری ہے۔ اور رابطہ سڑکیں ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بحال کی جائے گئی۔