اپر چترال میں تباہ کن برفباری کے بعد روڈ سمیت دوسرے فسیلٹیز کی بحالی کی سرگرمیاں شروع

Spread the love

اپر چترال (نمائندہ نوائے دیر) اپر چترال میں بجلی کی نظام درہم برہم اور سڑکوں میں تقریباً ڈھائی فٹ برف پڑ چکی ہے۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین تمام سرگرمیوں کا خود جائزہ لے رہے ہیں۔

اج ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین نے اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر شاہ عدنان کے ہمراہ چترال مستوج روڈ اور بجلی کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے چترال مستوج روڈ اور دیگر رابطہ سڑکوں کی فوری بحالی کے لئے این،ایچ،اے سمیت دوسرے متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو احکامات جاری کیں۔چترال مستوج روڈ بمقام پھوک کیٹر پل پہاڑ گرنے کی وجہ سے بند ہے اور ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر بحالی کام جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے بجلی کی ترسیل کے نظام کا جائزہ لیا اور اسسٹنٹ ریزیڈنٹ انجینئر پیڈو کو بجلی کی ترسیل کو فوری طور پر بحال کرنے کی ہدایت کی۔ بجلی کی بحالی کا کام زور و شور سے جاری ہے۔ مقامی افراد کے ساتھ مل کر لیویز فورس اپر چترال کےاہلکار بحالی کے کاموں میں حصہ لے رہے ہیں۔

اپر چترال میں کمیونیکیشن /نیٹ ورک کے نظام درہم برہم ہیں اور ڈپٹی کمشنر نےنیٹ ورک کے نظام کو بحال کرنے کے لئے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کئے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button