دیر پائین: سرکاری ریٹ سے تجاوز پرمتعلقہ دوکانداروں کے خلاف مقدمہ درج

Spread the love

ضلعی انتظامیہ دیر پائین
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جناب علی آمین گنڈاپور کے جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں رمضان المبارک کی بابرکت مہینہ میں عوام کو خوراک کی اشیاء سرکاری نرخ پر فروخت کو یقینی بنانے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ضلع دیر پائین جناب واصل خان کے زیرنگرانی ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر جناب کاشف احسان نے ہمراہ ریاض احمد (اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر) اور شبیر احمد (فوڈ انسپکٹر) نے عوامی شکایات پر فوری کاروائی کرتے ہوئےآج بمورخہ14 مارچ 2024 کو تالاش بازار، تیمرگرہ بازار اور زوال بابا میں واقع مختلف جنرل سٹورز / غلہ مرچنٹ، بیکری شاپس اور قصائیوں کے دوکانوں کو چیک کیا ۔ سرکاری نرخنامہ آویزاں نہ کرنےاورسرکاری ریٹ سے تجاوز پرمتعلقہ دوکانداروں کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانہ میں (ایف ۔آئی ۔ار) درج کئے گئے ۔ جبکہ تین قصائیوں کو گراں فروشی پر 20000 روپے جرمانے عائد کرکے سرکاری خزانے میں جمع کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button