تیمرگرہ: چیرمین نشست خالی ہونے پر انتخابی شیڈول جاری

Spread the love

تیمرگرہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحصیل کونسل بلامبٹ کی چیر مین نشست خالی ہونے پر انتخابی شیڈول جاری کردیا،ڈپٹی کمشنر لوئر دیر واصل خان کو ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افیسر مقرر کردیاگیا،پولنگ 25اپریل کو ہونگے اس سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق ضلع لوئر دیر کے تحصیل کونسل بلامبٹ کے چیر مین کی نشست عرصہ دراز سے خالی ہونے پر انتخابی شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق کاغذات نامزدگی 18مارچ سے 20تک جمع کیے جاسکتے ہیں جبکہ 4اپریل تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جاسکتے ہیں اعلامیہ کے مطابق 5اپریل کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے اور 25مارچ کو امیدواروں کی حتمی لسٹ جاری کیے جائیں گے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر لوئر دیر واصل خان کو ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افیسر جبکہ ایڈ یشنل اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ طارق خان کو ار او مقرر کردیا گیا ہے الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق تحصیل کونسل بلامبٹ چیر مین نشست کیلئے پولنگ 25اپریل کو ہونگے،ادھر الیکشن میں حصہ لینے یا نہ لینے کے حوالے سے جماعت اسلامی نے آج (جمعہ) کو اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں کی اہم فیصلے متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button