باجوڑ: گرانفروشی پر 14 قصائی گرفتار

Spread the love

باجوڑ میں گرانفروشی پر 14 قصائیوں کو گرفتار کرکے 65 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا اور انہیں 5 دن کے لئے جیل بھیج دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انور الحق کے ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ خان یوسفزئی نے عوامی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے سرکاری ریٹ سے زائد ریٹ پر گوشت فروخت کرنے والے 14 قصابوں کو گرفتاری کرکے جیل بھیج دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ خان یوسفزئی نے عنایت کلے ، پھاٹک ، یوسف آباد ، چارمنگ سمیت مختلف بازاروں میں کاروائی کرتے ہوئے سرکاری نرخ نامے سے زائد پر گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کو گرفتار کرکے نقد جرمانہ بھی کیا اور 5 دن کیلئے جیل بھی بھیج دیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ خان یوسفزئی نے کہا کہ کسی کو بھی سرکاری نرخ سے زائد پر گوشت سمیت دیگر خوردنی اشیاء کی فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ سرکاری ریٹ کو ہر صورت نافذ العمل کیا جائے گا تاکہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرسکے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button