
ضلعی انتظامیہ دیر پائین
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جناب علی آمین گنڈاپور کے جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں رمضان المبارک کی بابرکت مہینہ میں عوام کو خوراک کی اشیاء سرکاری نرخ پر فروخت کو یقینی بنانے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ضلع دیر پائین جناب واصل خان کے زیرنگرانی اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر جناب کاشف احسان کے ہدایت پرآج شبیر احمد (فوڈ انسپکٹر ) کا شہید چوک، ہسپتال روڈ تیمرگرہ میں واقع مختلف جنرل سٹورز / غلہ مرچنٹ، قصائیوں ، مرغ فروشان ، شبزی و فروٹ فروشان اور بیکری کے دوکانوں کو چیک کیا۔ سرکاری نرخنامہ آویزاں نہ کرنےاور سرکاری ریٹ سے تجاوز پر متعلقہ دوکانداروں کو فوڈ ایکٹ کے تحت 30٫000 (تیس ہزار ) روپے جرمانہ عائد کرکے سرکاری خزانے میں جمع کر دیا گیا۔