سیدو ٹیچنگ ہسپتال: روزانہ 4000 مریضوں کا معائنہ، جدید سہولتوں کا جلد آغاز

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) سیدو ٹیچنگ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر ڈاکٹر نعیم اللہ نے کہا ہے کہ سیدو ٹیچنگ ہسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر 4000 مریضوں کا معائنہ کیا جاتا ہے۔ جن میں سے اوسط 1700 مریض صرف کیجولٹی میں آتے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ 24 گھنٹے عوام کو تمام تر طبی سہولیات فراہم ہو۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں سوات پریس کلب کے صدر نیاز احمد خان ، سوات یونین آف جرنلسٹس کے صدر سید شہاب الدین اور سینئر صحافی سلیم اطہر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سینئر وکیل شوکت سلیم اور سجاد باغی بھی موجود تھے۔ ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر نعیم اللہ نے کہا کہ انہوں نے ایم ایس کی سیٹ چیلنچ سمجھ کرکے قبول کرلی ہے اور میری اولین ترجیح ہسپتال کیجولٹی ، آئی سی یو اور لیبر روم میں تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں ایم آر آئی مشین کی کئی سالوں سے خرابی کے باعث مریضوں کو مشکلات کا احساس اور اس ضمن میں حکومت کے اعلیٰ حکام سے خط وکتابت کررہے ہیں لیکن ہماری کوشش ہے کہ جلدہی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت جدید مشین نصب کرے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کم ہوسکے ۔انہوں نے کہا کہ کیتھ لیب پر بھی کام جاری ہے اور بہت جلد اس میں مزیدعملے کو تعینات کرکے 24 گھنٹے دل کے مریضوں کا بروقت اور فوری علاج کیا جاسکے گا۔ پروفیسر ڈاکٹر نعیم اللہ نے کہا کہ ہسپتال میں عملے کی کمی اور تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی کےلئے ایمر جنسی بنیادوں پر کام جاری ہے اور میں عوام سے بھی اپیل کرتاہوں کہ وہ ہسپتال کو اپنا سمجھ کرطبی آلات اور صفائی کا خیال رکھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button