
ضلعی انتظامیہ دیر پائین 20 مارچ 2024
ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب واصل خان کے زیر صدارت کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی (ہیلتھ) کا اجلاس
ڈویژنل ۔مانیٹرنگ آفیسر (ہیلتھ) ، جناب عبدالوحید نے ہیلتھ کے مختلف انڈیکیٹرز ، ادویات طبی آلات کی دستیابی ، صفائی اورہسپتالوں میں دیگر سہولیات کے حوالے سے فورم کو تفصیلی بریفینگ دی اور گزشتہ میٹنگ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
ہدایات ڈپٹی کمشنر
۔ محکمہ اجازت کے بغیرغیرحاضر اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔ جتنے مدت غیر حاضری کی اسی حساب سے ماہانہ تنخواہ سے کٹوٹی کی جائے۔
۔ ہسپتالوں کے او ۔ پی۔ ڈیز ، اورای۔ آر سے جتنے ریونیو آتے ہیں ان کو میرٹ کے بنیاد پر خرچ کریں۔ اس سے بنیادی ادویات ، طبی آلات کی مرمت اور ہسپتالوں کے مختلف یونٹس میں رئپر کریں۔
۔ تمام انکوائیری جلد از جلد مکمل کریں تاکہ متعلقہ سٹاف کے خلاف مذید کاروائی کی جائے۔
۔ دور دراز علاقوں میں واقع بیسک ہیلتھ یونٹس اور ار۔ ایچ۔ سی میں سٹاف کی حاضریاں یقنی بنائے ، ایمپرسونیشن کرنے والے ہیلتھ سٹاف کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔
۔ تمام ہسپتالوں میں ہیلتھ سٹاف کی ریشنالیزیشن کی جائے تاکہ ہر ہسپتال میں بنیادی صحت کی سہولیات دستیاب ہوں۔
۔ جن ہیلیتھ سٹاف کی حاضریاں مطلوبہ انڈیکٹر سے کم ہے ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔
ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفیسر نے کہا کہ ائی ۔ ایم ۔ یو کے رپورٹس پر محکمہ بہبودی آبادی کے اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی۔
میٹنگ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر ولی خان ، (ڈی۔ایم۔او ہیلتھ) جناب شہاب خان ڈسٹرکٹ پاپولیشن وئیلفیر آفیسر ،ڈی۔ ایم۔ایس ڈی۔ایچ۔کیو ہسپتال تیمرگرہ ڈاکٹر شیراز
, جناب ریاض احمد (ایم۔ڈی۔سی۔اے) اور ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسرکے نمائیندے نے شرکت کی۔