وزیراعلی خیبرپختونخوا سے صوبائی وزیر جنگلات و ماحولیات کی ملاقات

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سے صوبائی وزیر جنگلات و ماحولیات فضل حکیم خان یوسفزئی نے اسلام آباد میں ملاقات کی ملاقات میں بلین ٹری پلس اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور عوامی مفاد میں ضروری فیصلے کئے گئے وزیراعلی نے صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی کو صوبے بھر میں جنگلات سے متعلق اصلاحات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنگلات کی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جائیں جس سے قوم براہ راست فائدہ پہنچے وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے صوبے میں جنگلات و شہری آبادیوں میں شجرکاری کے ذریعے درختوں کی تعداد بڑھانے اور موجودہ جنگلات و درختوں کی دیکھ بھال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں عوامی ریلیف پرفوکس ہے صوبہ بھر میں ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ تیزی سے جاری رکھا جائے گا انہوں نے کہا اس موقع پر صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو خیبرپختونخوا میں عوامی ریلیف کے لئے حکومت خیبرپختونخوا کے اقدامات سے بھی اگاہ کیا ملاقات میں ممبر صوبائی اسمبلی سلطان روم بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button