پاکستانیوں کے قتل کی مذمت اور ملزمان کی گرفتاری کی یقینی دہانی کراتے ہیں؛ ایران

Spread the love

تہران: ایران نے اپنی سرزمین پر 9 پاکستانی مزدوروں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ وہ ان امن دشمن عناصر کو سزا دے گا جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان نے سراوان میں فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے اہل خانہ اور پاکستانی عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک کی انٹیلی جنس ایجنسیوں اور تفتیشی اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

حملہ آور جن کی تعداد 3 تھی، کو ڈھونڈ کر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

زخمیوں سے حملہ آوروں کے بارے میں معلومات حاصل کر لی گئی ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button