شرینگل (تحصیل رپورٹر) شہید بے نظیربھٹو یونیورسٹی شرینگل کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد شہاب سے علاقہ عمائدین کی ملاقات۔ جامعہ کی ترقی کیلئے مل کر جدوجہد کرنے کا عزم۔
تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز تحصیل شرینگل اور کلکوٹ کے عمائدین نے شہید بی بی یونیورسٹی شرینگل کے وائس چانسلر سے ملاقات کی اس موقع پر پرو وائس چانسلر، ڈائریکٹر فنانس،رجسٹرار، پرووسٹ، اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن بھی موجود تھے۔ علاقہ عمئیدین میں ،حاجی شاھد سید، حاجی منور خان، حاجی جامداد ، ڈاکٹر عالمزیب، محمد زادہ شٹاکی، حاجی محمد زمین، گل سید، محمد اشفاق، باچا حضرت، جان بہادر اور مسیح اللہ شامل تھے۔ مشران نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر یونیورسٹی کے حوالے سے چلنے والی جھوٹی خبر پر بروقت وضاحتی بیان جاری کرنے کو سراہا اور کہا کہ عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئ تھی۔ جسکابروقت ازالہ ناگزیر تھا ۔ انہوں نے جامعہ کی ترقی کیلئے ہر قسم تعاون کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ وائس چانسلر نے مشران کا جامعہ کیساتھ دلی لگاو اور تعاون کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا۔ وائس چانسلر نے مشران سے کہا کہ جامعہ کی باونڈری وال کے آس پاس تجاوزات اور نکاس آب کے سلسلے میں مقامی سطح پر آپ سب کا تعاون درکار ہوگا۔ ہمیں خوشی ہوتی ہے کہ علاقہ مشران وقتاََ فوقتاَ یہاں آکر ہمارے ساتھ ملتے ہیں اپنے تعاون کی پشکش کرتے ہیں اور جامعہ کو درپیش چیلنجز سے آگاہی لیتے ہیں۔ مشران نے طلباء کی فیسس میں کمی اور بقایاجات میں نرمی برتنے کا مطالبہ کیا جس پر وائس چانسلر نے کہا کہ فیس میں 5 فیصد کمی کر دی گئی ہے اور بقایاجات کی ادائگی کیلئے قابل عمل لائحہ عمل بنا رہے ہیں۔ وائس چانسلر نے کہا کہ چونکہ حکومتی سطح پر فنانس کی مشکلات درپیش ہیں اور جامعات کو اپنے ذرائع آمدن سے اخراجات پورا کرنے کا بتایا گیا ہے۔ ہمارےذرائع آمدن انتہائی محدود ہیں اسلئے چلینجز کا سامنا ہے تاھم ایک منظم حکمت عملی کے تحت جامعہ کے مالیاتی نظام کو انتہائی نگہداشت کے ساتھ چلا رہے ہیں اور اب تک تمام اہداف حاصل کر لئے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کی سرپرستی رہی تو جاری حکمت عملی کیساتھ جامعہ کے مالیاتی چیلنجز سے جلد چھٹکارا حاصل کرپاینگے۔