شانگلہ(انورحسین)بلوچستان،کرم اوردرہ آدم خیل کے کوئلہ کانوں میں تین مختلف حادثات میں شانگلہ کے6 کان کن جان بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ درہ آدم خیل زاھد کول کمپنی کویلے کے ایک ماین میں زہریلی گیس پھٹنے سے ضلع شانگلہ سے 3 کان کن جان بحق ہوگئے ہیں۔ اسی حادثے میں جان بحق ہونے والوں میں محمد سلیمان ولد باتورخان سکنہ ڈھیرئی سنیلہ پورن،حبیب گل ولد حبیب الرحمن سکنہ سندوی ڈھیرئی پورن،عبد الہادی ولد غنی الرحمن سکنہ ٓاجمیر بلکانئی کانا شامل ہیں کووہاں پر غسل اور جنازے کے بعد آبائی گاؤں شانگلہ کیلئے روانہ کر دی جائے گی۔ دوسری جانب بلوچستان کے ضلع کھچی مچھ بولان مغل لیز کویلے کے ایک ماین میں پہاڑ بیٹھنے سے شانگلہ کے2 مزدور جان بحق ہوگئے ہیں جسکی لاشوں کو ماین سے ریسکیوں کیا گیا ہے ضروری کاروائی کے لیے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے تھوڑی دیر بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کیا جائے گا غسل اور جنازے کے بعد آبائی گاؤں شانگلہ گاوں باسی کیلئے روانہ کردی جائے گی اس حادثے میں جان بحق ہونے والوں میں امان اللہ ولد محمد زمین عرف تاتا اور آفتاب رحمن ولد محمد رحمان سکنہ ڈوپ باسی الپوری شامل ہیں۔ اُدھر قبائلی ضلع کرم کے کوئلے کے ایک ماین میں حادثے سے عجب خان ولد عثمان سکنہ بلکانئی ضلع شانگلہ جان بحق ہو گئے ہیں ملک کے مختلف حصوں میں شانگلہ کے کام کرنے والے ہزاروں کان کن مزدور حادثات کا شکار ہوتے ہیں گزشتہ ہفتے شانگلہ سے تعلق رکھنے والے اٹھ کان کن بھی جان بحق ہوئے تھے جو ایک بڑے المیہ اور یہاں کے لوگوں کیلئے باعث فکر ہیں۔