دیر(بیورو رپورٹ) صوبائی ڈائریکٹر خیبرپختونخوا آمور نوجوانان ڈاکٹر نعمان مجاھد نے کہا کہ دیر سے مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا, صوبہ بھر میں پانچ لاکھ پودے مون سون کمپیئن کے دوران کا لگانے کا ٹاسک ہے , ان خیالات کا اظہار خیبرپختونخوا کے یوتھ آفیئر ڈائریکٹر ڈاکٹر نعمان مجاھد نے شجرکاری مہم پودا لگانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا, اس موقع ضلعی آفیسر یوتھ آفیئر جہانزیب پاشا , ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر ضلع دیربالا و دیگر بھی موجود تھے۔ جہانزیب پاشا اور ڈی ایف او محکمہ جنگلات نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر نعمان مجاھد نے فارسٹ نرسری کے قریب پہاڑ اور سڑک کنارے پودے لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز دیر سے کردیا ۔ انہوں نے کہا وزیراعلی خیبر پختونخوا علی آمین گنڈا پور کے احکامات پر یوتھ آفئیر نے شجرکاری مہم کی ذمہ داری لی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ساون کے اس شجرکاری مہم کے دوران صوبہ میں چار سے پانچ پودے لگائے جائیں گے۔ نعمان اعجاز نے کہا کہ آغاز دیر سے عملی طور پر کردیا ہے اور اب اس مہم کا دائرہ صوبے کے دیگر تمام 36اضلاع میں کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا اس میں ہمارے ساتھ محکمہ جنگلات , ضلعی انتظامیہ اور سول ڈیفنس و یوتھ آفئیر کے سینکڑوں رضاکار بھی اس شجرکاری مہم کا حصہ ہے انہوں نے کہا کہ کمیونٹی کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ اس میں حصہ لیں اور ان پودوں کی حفاظت کریں ۔انہوں نے کہا سرسبز و شاداب خیبر پختونخوا ہمارا مشن ہے ۔ اور وزیراعلی علی امین گنڈا پور کے ہدایت مطابق اس مہم کو بھرپور طریقے سے کامیاب کرائیں گے۔