پاک افغان بارڈر طورخم نادرا چیک پوائنٹ پر ایف سی اور ایف آئی اے کے اہلکاروں درمیان ہاتھا پائی ۔
لڑائی میں ایف آئی کے چھ افراد زخمی زخمیوں کو فوری طور پر لنڈیکوتل ہسپتال لے جایا گیا ۔
لنڈیکوتل (صائم افریدی) ضلع خیبر پاک افغان بارڈر طورخم نادرا چیک پوائنٹ پر ایف سی اور ایف آئی اے کے درمیان ہاتھا پائی میں ایف آئی اے کے چھ افراد زخمی ہوئے جسکو قریبی لنڈیکوتل ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ زرائع کیمطابق لڑائی اس بات پر کی گئی کہ ایف سی والے ہمارے کام میں مداخلت کرتے ہیں جبکہ دوسرے طرف ایف سی ذرائع کا کہنا تھا کہ ایف سی وہاں مداخلت کرینگی جہاں پر اسکی ضرورت ہوگی ۔ اس لڑائی کے باعث کچھ وقت کیلئے پاک افغان بارڈر کو ہر قسم امدورفت کیلئے بند کردیا گیا تھا تاہم حالات خوشگوار ہونے کے بعد اور کام سٹارٹ ہونے کے بعد دوبارہ بارڈر پر امدورفت بحال کیا گیا ۔