بونیر: کم قیمت سرکاری اٹا کی فروخت کے جرم میں کئی دکانداروں کے خلاف کاروائی

Spread the love

بونیر(اے ار عابد سے) بونیر کے مرکزی بازار سواڑی میں پنجاب سے سمگل یوٹیلیٹی سٹور کے لئے مختص کم قیمت سرکاری اٹا کی فروخت کے جرم میں کئی دکانداروں کے خلاف کاروائی کی گئی ہے اور کئی دکانداروں سے مجموعی طور پر 200 بوریاں سمگل شدہ سرکاری اٹا ریکور ہونے پر بھاری جرمانے عائد کئے ہیں اور ایک دکان سے 100 بوریاں ریکور کرنے پر دکاندار سے سب سے زیادہ جرمانہ وصول کیا گیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ ائندہ کیلئے ایسے عناصر کو جیل اور جرمانے کی دونوں سزاوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔اے ڈی سی ریلیف و انسانی حقوق سید اکرم شاہ جس کو رمضان المبارک کے بابرکت ماہ میں اشیاء ضرورت کی قیمتوں زخیرہ اندوزی اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لئے سپیشل مجسٹریٹ کے اختیارات بھی حاصل ہیں نے انکشاف کیا ہے کہ اطلاعات پر کاروائی کے دوران پنجاب سے یوٹیلیٹی اسٹور کے لئے مختص کم قیمت سرکاری اٹا پنجاب سے ہوکر بونیر انے والی بڑی کوچز میں سمگل کیا جاتا ہے جو سواڑی بازار کے کئی دکانوں پر مارکیٹ نرخ سے فروخت کیا جاتا ہے۔جب موقع پر موجود جرمانہ بھرنے والے دکانداروں سے اس کاروبار میں منافع کے بارے میں پوچھا گیا تو ایک دکاندار نے کہا کہ کرایہ بھر کر فی بوری صرف 25 روپے زائد منافع ہوتا ہے جس پر سب شرمندہ ہوگئے کہ برکتوں والی ماہ رمضان میں پنجاب کے مسلمان دکاندار یوٹیلیٹی سٹور کے سرکاری اٹے کو معمولی منافع کے لئے بلیک میں فروخت کرتے ہیں اور بونیر کے کوچز ڈرائیور معمولی کرائے اور دکاندار معمولی منافع کے لئے اپنے روزے اور اخرت دونوں خراب کرتے ہیں اور انتظامیہ کی جانب سے چھاپوں مصیبت سرکاری دفاتر کے چکر اور جرمانوں کی ادائیگی اور جیل اور کورٹ کچہری کے مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اپنے کرتوتوں سے باز نہیں اتے ہیں جس پر جتنا بھی افسوس کیا جا ئے کم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button