
اے آئی جی ویلفیئر پولیس حمید اللہ جان کا دورہ باجوڑ۔ بیلوٹ بم دھماکے میں شہید ہونیوالے پولیس شہداء کے ورثاء سے ملاقات کی اور ان میں تحائف تقسیم کئے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان کی خصوصی ہدایت پر اے۔آئی۔جی ویلفیئر حمیداللہ نے ضلع باجوڑ کا دورہ کیا اور بیلوٹ بم دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس شہداء کے اہلخانہ کیساتھ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ سجاد احمد کے موجودگی میں ملاقات کی۔ اے۔آئی۔جی ویلفیئر نے آئی جی پولیس خیبرپختونخوا کے طرف سے بھیجے گئے تحائف جسمیں سوینیئر، تعریفی اسناد اور نقد کیش ایوارڈ شامل تھے کو شہداء کے لواحقین کے حوالہ کیا۔ اے آئی جی ویلفیئر نے اس موقع پر شہداء کے ورثاء کو یقین دلایا کہ پولیس پیکج کے تحت ملنے والے مراعات میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہوگی۔ معاوضے کے رقم، تنخواہیں اور پولیس میں بھرتی پر کام آخری مراحل میں ہے۔ انشاء اللہ بہت جلد تمام مراعات شہداء کے لواحقین کو ریلیز کی جائیگی۔ جس سے یقیناً وہ کچھ حد تک زندگی کی ضروریات پورے کر سکے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کے بچے ہمارے اپنے بچے ہیں۔ انکی صحت، تعلیم اور بہتر مستقبل کیلئے انہیں ہر قسم سپورٹ فراہم کیا جائے گا۔آخر میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا اور شہدائے پولیس خیبرپختونخوا کیلئے ان کے خدمات کو سراہا۔