باجوڑ: آزاد امیدوار این اے8، سیاسی پاور شو

Spread the love

باجوڑ(نمائندہ خصوصی) باجوڑ میں آزاد امیدوار این اے8مبارک زیب کا سیاسی پاور شو۔ہزاروں لوگوں کی شرکت۔ ریحانزیب شہید کے جانشین اور آزاد امیدوار این اے 8 اور پی کے 22 مبارک زیب نے باجوڑ میں بارش کے باوجود ایک کامیاب پاور شوکیا۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مبارک زیب نے کہا کہ باجوڑ کے عوام نے اپنا فیصلہ کر لیا ہے۔ باجوڑ کے عوام غیرتی ہے اور مظلوم کیساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریحانزیب نے قیام امن اور کرپشن کا خاتمے کے لئے جدو جہد کیا تھا اور یہی ان کا مشن تھا اور انشاء للہ ہم اس کے مشن کو پورا کرکے دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ باجوڑ کے عوام کے جذبے اور جنون کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ہم جہاں بھی گئے عوام نے ہمیں عزت دی۔ میں باجوڑ عوام کی اس محبت کو زندگی بھر یاد رکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ریحانزیب شہید کی قربانیاں رنگ لائے گی ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ اور باجوڑ کے غیور عوام ریحانزیب شہید کے خون کا بدلہ ووٹ سے لیں گے۔ جلسے سے میاں حبیب گل،امیر خان،اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button