
باجوڑ(نمائندہ خصوصی)
مسلم لیگ (ن) کا باجوڑ میں پی کے 22 پر جماعت اسلامی امیدوار عابد خان کے حمایت کا اعلان۔ مسلم لیگ (ن) باجوڑ کے سابق حاجی راحت یوسف مرحوم کے رہائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) باجوڑ کے صدر حاجی گل کریم خان، جنرل سیکرٹری اسرار الدین خان، انورالحق، فضل سبحان اور دیگر مقررین نے حلقہ پی کے22پر ہونیوالے الیکشن میں جماعت اسلامی کے امیدوار عابد خان کے حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر عابد خان کے بھائی خالد خان، خلیل اللہ جان اور جماعت اسلامی کے دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے کہا کہ عابد خان کی حمایت پارٹی کا متفقہ فیصلہ ہے۔ اس فیصلے سے عابد خان کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے۔