
لوئیر دیر)
شدید بارشوں اور سیلاب سے تیمرگرہ شہر کے تاجروں کا کروڑوں روپے کا نقصانات ہوئے ہیں جبکہ تاجروں کے ساتھ تاحال کوئی مالی امداد نہ ہوسکا جسکی وجہ سے تاجروں میں سخت تشویش کی لہر دوڑگئی تفصیلات کے مطابق دیرلوئر میں شدید بارشوں کا پانی تیمرگرہ شہر کے مختلف کاروباری مراکز میں داخل ہوچکی ہے اور اب بھی بارش کاپانی کاروباری مراکزمیں کھڑا ہے جسکی وجہ سے تاجروں کا کڑورو روپے کا نقصان ہوچکا ہے تیمرگرہ شہر میں نکاسی اب کی ناقص صورتحال کی وجہ سے یہاں کے تاجروں ساجد حسین، عطاء اللہ، رشید کے سرجیکل مارکیٹ میں شدیدبارشوں کاپانی دکانات کے اندر کھڑا ہے جسکی وجہ سے مزکورہ تاجروں کے تمام سرجیکل کا سامان بارش کی پانی ڈوب کر ضائع ہوچکا ہے اور متاثرہ تاجروں کا دوکڑور سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے تاجروں نے شکوہ کیا ہے کہ کروڑں روپے کا نقصان ہونے کے باوجود ن کے بحالی کیلئے کچھ نہیں کیا گیا اورنہ ان کے نقصانات کاتخمینہ لگانے کیلئے بھی تاحال کوئی آیا ہے ادھر تحصیل چیرمین تیمرگرہ مفتی عرفان الدین اور مولانا نبی شاہ نے بارشوں سے متاثرہ ہونے سرجیکل مارکیٹ کا دورہ کیا اور تاجروں کے ہونے والے نقصانات کے آزالہ کا مطالبہ کیا
ادھر متاثرہ تاجروں نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ شدید بارشوں سے ان کے نقصانات کا ازالہ اور کاروبار کی بحالی کیلئے فوری اقدامات کریں۔۔۔