بونیر: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر کھیل وثقافت کا کھلی کچہری کا انعقاد

Spread the love

بونیر( اے ار عابد سے)
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر کھیل وثقافت اور امور نوجوانان سید فخر جہان کا عوامی مسائل کے حل کے تحصیل گاگرہ کے ناظم سالار جہان باچا کے افس میں کھلی کچہری کا انعقاد ۔کھلی کچہری میں حلقہ پی کے 26 کے لوگوں خصوصاً پہاڑی تحصیل چغرزی کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے مشیر وزیر اعلیٰ کو اپنے اپنے مسائل پیش کیے ۔اس موقع پر تحصیل گاگرہ کے ناظم سید سالار جہان باچا ۔پی ٹی ائی کے ضلعی سیکریٹری اطلاعات بخراد خان ۔ویلج کونسل گاگرہ کے چیئرمین وقار الملک خان ،قیصر خان ایڈوکیٹ ،محمد رسول خان اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی ۔اس موقع پر سید فخر جہان باچا نے کہا ۔کہ عوام نے ہمیں مسائل کے حل کے لیے بھاری میڈیٹ دیا ہے ۔اور عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنا اور انہیں درپیش ان کے سلگتے مسائل کے حل کے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔تاکہ ان کے گھروں کے دہلیز پر ان کے مسائل حل ہوکر ان کے مشکلات میں کمی اسکیں ۔انہوں نے کہا ۔کہ اس مقصد کے حصول کے لیے میں روزانہ کی بنیاد پر تحصیل کونسل گاگرہ کے ناظم کے دفتر میں مسائل کے حل کے لیے موجود رہتا ہوں ۔دونوں تحصیلوں اور ضلع کے دوسرے حلقوں کے لوگوں کو جو بھی مسلہ درپیش ہو وہ اکر پیش کریں۔اس موقع پر انہوں نے بعض مسائل کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے ۔جب دیگر مسائل کو حل کے لیے متعلقہ محکموں کو بھیج دیا گیا ۔اخر میں حلقے کے عوام نے مشیر وزیر اعلیٰ کا مسائل کے حل میں خصوصی دلچسپی لینے اور حل کے لیے فوری اقدامات اٹھانے شکریہ ادا کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button