بونیر: صفائی کے عمل کو مذید تیز کرنے کیلئے اھم فیصلے

Spread the love

بونیر(اے ار عابد سے)
چیئر مین تحصیل گدیذی سلارزی شیر عالم خان اور ٹی ایم او انور شمیم خان نے پاچا بازار اور دربار حضرت پیر بابا صاحب کے اس پاس صفائی کے عمل کو مذید تیز کرنے کیلئے خصوصی نشست میں کئی اھم فیصلے کئے ہیں اور یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ سلارزی کے مرکزی بازار جوڑ کو صاف ستھرا رکھا جائے گا اور اس مقصد کیلئے جوڑ بازار میں ٹی ایم اے کا ایک یونٹ دفتر کھولا جائے گا جہاں پر صفائی عملہ دستیاب ہوگا اور چیئر مین اور ٹی ایم او ھفتہ میں دو روز وہاں پر خود بیٹھ کر وہاں کے عوام کو درپیش مسائل و مشکلات سے اگاہی حاصل کریں گے اور ان کے فوری ازالے کے لئے فوری اقدامات بھی اٹھائیں گے تاکہ عوام کو بنیادی ضروریات بہم پہنچایا جاسکیں ۔
میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے چیئرمین شیر عالم خان نے بتایا ہے کہ وہ علاقہ عوام کی خدمت میں ڈھائی سال کے تعطل پر افسردہ ہے لیکن اب جب صوبہ خیبر پختونخوا میں نئی حکومت بنی ہے تو انکے ترجیحات میں عوامی فلاح و بہبود کے بہت سارے منصوبے ہیں جن میں مصروف بازاروں اور پیر بابا کے مزار کے علاقے کی صفائی ستھرائی اور مناسب مقامات پر کچرا ڈالنے کیلئے ٹرالر کھڑا کرنے صفائی ستھرائی کیلئے اگاہی مہم چلانے اور بازاروں کی خوبصورتی اولین ترجیح ہے جس سے ان بازاروں میں کام کرنے والے تاجر برادری اور گاہک کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول میسر ائے گا اور پیر بابا صاحب کے زائرین اور وادی کلیل سیاحتی مقام قادر نگر وادی گوکند اور مشہور اور تاریخی پہاڑی ایلم غر کی سیر کے لئے انے والے مقامی اور دیگر سیاحوں کو اچھا ماحول ملے گا۔انہوں نے پاچا بازار میں رش کے پیش نظر سبزی اور فروٹ کے ھتھ ریڑھی اور ٹیکے لگانے والوں کے لیے ایک مقام مخصوص کرنے اور رکشہ جیپ ٹیکسی وغیرہ کے لئے سٹینڈ اور بازار سودا سلف لینے انے والوں کیلئے کار پارکنگ مختص کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے اور جنرل بس سٹینڈ میں سہولیات جیسا کہ فلش سسٹم اور خواتین کے لئے ویٹنگ روم اور تحصیل گدیذی کے ساتھ ویٹنگ شیڈ بنایا جائے گا ۔
چیئر مین شیر عالم خان اور ٹی ایم او انور شمیم خان نے تحصیل گدیذی کے قیام کے بعد تحصیل ڈگر کے اثاثہ جات میں سے ایک کباڑ گاڑی کے علاؤہ کچھ نہ ملنے کا شکوہ بھی کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کاغذی کاروائی مکمل کرکے صوبائی حکومت سے صفائی ستھرائی اور ماحول کو صحت مند بنانے کیلئے ضروری لاجسٹکس کیلئے رابطہ بھی کریں گے اور حلقہ ایم پی اے سابق مشیر ریاض خان سے بھی درپیش مسائل و مشکلات کے حل کیلئے فنڈز کی فراہمی میں تعاون کی درخواست کریں گے اور کم سے کم وقت میں اپنے حدف کو حاصل کرنے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے اور عوام کی خدمت کرکے انکے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے،انشاء اللہ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button