
لوئر چترال پولیس نے فارنر ٹورسٹ کا گمشدہ قیمتی سامان دھونڈ کر اس کو حوالہ کیا
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کے خصوصی ہدایت پر لوئر چترال پولیس ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی رہنمائی کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جارہا ہے ۔
گزشتہ روز اٹلی سے آئے ہوئے مہمان سیاح Claudio سے ایک عدد بیگ جس میں 51000 روپے ، پاسپورٹ اور دیگر قیمتی سامان موجود تھے تھانہ رمبور کے حدود گروم بازار میں دوران سفرگرکر گم ہوگیا تھا جس کو قاری نذیر احمد اور تھانہ رمبور کے سٹاف نے دھونڈ کر مہمان سیاح کو حوالہ کیا ۔
مہمان سیاح نے مقامی پولیس کی بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور ان کی تعریف کی۔
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ڈسٹرکٹ لوئر چترال پولیس