
عام انتخابات کے تیاریوں,سیکیورٹی انتظامات، پرامن، شفاف اور آزادانہ انعقاد کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد۔
خدمت مرکز لوئر چترال میں آنے والے جنرل الیکشن کے حوالے سے میٹنگ کا انغقاد کیا گیا۔
میٹنگ کی صدارت ڈی پی او لوئر چترال قمر حیات خان نے کی۔
میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن محمد ستار خان ، ڈی پی پی ایاز زرین،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز اقبال کریم،ڈی ایس پی لیگل شیر محسن الملک، تمام سرکل ایس ڈی پی اوز، تمام ایس ایچ اووز، تمام تھانہ جات کے محرر اسٹاف، ٹریفک اسٹاف، آفس اسٹاف اور لائن اسٹاف نے شرکت کی۔
ڈی پی او لوئر چترال قمر حیات خان نے کہا کہ عام انتخابات 2024 کے لئے سیکیورٹی انتظامات کو الیکشن کمیشن کے جاری کردہ پلان کے مطابق بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کیلئے مرتب شدہ سکیورٹی پلان کے تحت تمام پولیس جوانوں کو ان کی ڈیوٹی کے متعلق اگاہ کیا جائے۔
تمام سپر وائزری افسران الیکشن ٹیموں کو فل پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں کو ڈیوٹی پر جانے سے قبل الیکشن ڈیوٹی کے متعلق ہدایات کریں۔
ڈی۔پی او لوئر چترال نے مزید کہا کہ الیکشن ڈیوٹی بہت اہم ہے الیکشن عملے اور میٹریل کی بروقت ترسیل اور حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائیں۔
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ڈسٹرکٹ لوئر چترال پولیس