کمشنر ملاکنڈ کی زیر صدارت بلین ٹری پلس شجرکاری مہم کا اجلاس، باضابطہ افتتاح

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)
کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم کی زیر صدارت ”گرین گروتھ سٹریٹجی – بلین ٹری پلس شجرکاری مہم” کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔اجلاس میں صوبائی حکومت کی طرف سے ”گرین گروتھ سٹریٹجی – بلین ٹری پلس شجرکاری”مہم کے حوالے سے جاری کردہ احکامات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ کمشنر ملاکنڈ کا کہنا تھا کہ ملاکنڈ ڈویژن قدرتی حسن سے مالا مال ہے اور اسکی قدرتی حسن کو برقرار رکھنے اورموسمیاتی تغیراتی تبدیلیوں سے رونما ہونے والی اثرات سے نمٹنے کیلئے شجر کاری مہم انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس کو کامیاب بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ، محکمہ فارسٹ اور تعلیمی اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو تمام موجودہ وسائل کو بروئے کار لا کر اس شجرکاری مہم کو ملک کے مفاد ومستقبل کیلئے کامیاب بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنے اور سیاحتی مقامات، تمام تعلیمی اداروں،یونیورسٹیوں، کالجز، سکولز، ہاؤسنگ سوسائٹیز اور دیگر موزوں مقامات پر شجرکاری کے حوالے سے خصوصی احکامات جاری کئے۔کمشنر ملاکنڈ نے عوام سے اپیل کی کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے رونما ہونے والی آلودگی، سیلاب کے خطرات اور دیگر رونما ہونے والے اثرات سے نمٹنے کے لئے شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں تاکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو آلودگی سے پاک اور سرسبزوشاداب ماحول فراہم کرسکیں۔بعدازاں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم اور سیکرٹری جنگلات، ماحولیات،موسمیاتی تبدیلی اور جنگلی حیات خیبر پختونخواشاہد زمان نے کمشنر آفس سیدو شریف کے سبزہ زار میں دیودار کے پودے لگا کرملاکنڈ ڈویژن میں باقاعدہ طور پر ”گرین گروتھ سٹریٹجی – بلین ٹری پلس شجرکاری مہم” کا افتتاح کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button