
سوات ( بیورورپورٹ) سیدو ٹیچنگ ہسپتال میں ایک روزہ لیزر پروکٹالوجی اور ویرکوز وینز ورکشاب کا انعقاد کیا گیا جس میں ماسٹر ٹرینرز پروفیسر تنصیر اصغر اور ڈاکٹر ثناء شرافت نے لائیو طریقہ کارکا مظاہرہ کرتے ہوئے شرکاء سے داد وصول کی ، اس موقع پر ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ٹرینزر پروفیسر تنصیر اصغر ،ڈاکٹر ثناء شرافت، سیدو میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر اسرار الحق، پروفیسر ڈاکٹر انوار الحق، پروفیسر ڈاکٹر محمد ندیم پروفیسر ڈاکٹر سمیع اللہ اور دیگر نے کہا کہ ورکشاپ کا مقصد یہاں کے ڈاکٹروں کی مہارت کو نکھارنا اور ان کو جدید طریقے سے علاج معالجہ سکھانا ہے تاکہ لوگوں کو سستا اور آسان علاج معالجہ میسر ہو اور کم وقت میں بہت سارے مریضوں کا علاج کیا جاسکے، انہوں نے کہا کہ یہاں کے ڈاکٹر انتہائی قابل اور مہارت رکھنے والے ہیں لیکن جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ساتھ ان کی مہارت میں اور اضافہ ہوگا جس کے لئے مختلف اوقات میں اسطرح کے ورکشاپس کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں ڈاکٹر کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہیں اور اس فائدہ اٹھاکر لوگوں کی بے لوث خدمت میں ہر وقت مصروف رہتے ہیں، اس موقع پر سید و میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر اسرارالحق،پروفیسر ڈاکٹر انوار الحق اور پروفیسر ڈاکٹر سمیع اللہ نے ٹرینرز پروفیسر تنصیر اصغر اور ڈاکٹر ثناء شرافت کو روایتی شال پہنا ئے اورساتھ انہیں اور دیگر مہمانوں کو یادگاری شیلڈ پیش کئے،شرکاء نے ورکشاپ کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ کے لئے بھی اسی طرح کے ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا۔