اسلام آباد، 20 جنوری 25: پاک بحریہ اور ترک بحریہ نے مشرقی بحیرہ روم میں دوطرفہ مشق TURGUTREIS-XI کا انعقاد کیا ۔ TURGUTREIS دو طرفہ مشقوں کا سلسلہ عثمانیہ کے ایڈمرل Turgut Reis کے نام پر رکھا گیا ہے۔
پاک بحریہ کے حال ہی میں کمیشن ہونے والے جہاز پی این ایس یمامہ نے رومانیہ سے پاکستان کے لیے اپنے سفر کے دوران ترک بحریہ کے جہازوں TCG BUYUKADA، TCG DERYA اور TNF SH-7O ہیلی کاپٹر کے ساتھ مشق میں حصہ لیا۔ مشق کو دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانے کے لیے پلان کیا گیا تھا، جس میں جہازوں نے مختلف آپریشنز میں حصہ لیا۔
مشق کے دوران، دونوں بحری افواج نے مختلف چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور عالمی تجارتی راستوں کی حفاظت کے لیے علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کو برقرار رکھنے میں باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔