
ضلعی انتظامیہ دیر پائین
صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب واصل خان کے زیر صدارت بچوں کے تحفظ، ، چائیلڈ لیبر ، جمسانی سزا کے حوالے سے میٹنگ
جناب اعجاز محمد خان (ڈپٹی چیف چائلڈ پروٹیکشن خیبر پختوںخواہ) ، چائلڈ پروٹیکشن آفیسردیر پائین جناب محمد طیب نے خیبر پختونخواہ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر ایکٹ 2010 پر روشنی ڈالی اور چائلڈ پروٹیکشن یونٹ دیر لوئر کے مختلف سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس کے علاوہ فورم کے ساتھ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کی پیشرفت بھی شیئر کی۔ جناب سہیل احمد (چائیلڈ پروٹیکشن سپیشلسٹ ،یونیسف) نے فورم کو چائیلڈ پروٹیکشن سسٹم، بچوں کے بنیادی حقوق، چائیلڈ پروٹیکشن ایس۔ او۔پیز ، بچوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ میں والدین ، معاشرے کے بنیادی کردار کے بارے میں تفصیلی فورم دی۔
ہدایات ڈپٹی کمشنر۔
۔ بچوں کے بنیادی حقوق ، ان کے تحفظ کے حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
۔ چائیلڈ پروٹیکشن یونٹ اور لیبر ڈیپارٹمنٹ اس حوالے سے میپینگ / پلان ترتیب دیں۔ پرائیوٹ سکولز نیٹ ورک ، مدارس ، ڈسٹرکٹ خطیب کے ساتھ چائیلڈ پروٹیکشن ایکٹ 2010 کے حوالے سے میٹنگ کریں۔
۔ ضلعی انتظامیہ اس حوالے سے ہر قسم کے تعاون کریں گے۔
۔ تمام تعلیمی اداروں میں خصوصی آگاہی مہم شروع کی جائے۔
۔ چائلڈ لیبر کے حوالے سے پولیس اور دوسرے سٹیک ہولڈ اپنا فعال کردار ادا کریں۔
۔ جیل میں کم عمر قیدیوں ، یتیم خانوں ، زمونگ کور ، آشیانہ میں رہنے والے بچوں کے فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کی جائے۔
اسٹیک ہولڈرز/ سول سوسائٹیز کے نمائندوں نے اپنے خیالات/ تجاویز کا اظہار کیا۔
میٹنگ میں تمام سٹیک ہولڈر نے شرکت شرکت کی۔