
بونیر(بیورو چیف عابد سے)
صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہان باچا نے نو منتخب عہدیداران سے خلف لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پریس کلب بونیر کے نو منتخب کابینہ کی تقریب خلف برداری ایک پر وقار تقریب ڈسٹرکٹ پریس کلب ڈگر میں منعقد ہوئی۔ جس میں نو منتخب صدر مختار خان ، نائب صدر شبیر بونیری، جنرل سیکرٹری سعید الرشید، پریس سیکرٹری بہلول باچا اور فنانس سیکرٹری محمد رحمان نے اپنے عہدوں کا خلف اٹھا یا۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ پریس کلب کے ممبران سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل نے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے میں صحافیوں کا کلیدی کردار رہا ہے۔صحافت ایک مقدس پیشہ اور ریاست کا چوتھا ستون ہے ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر کھیل نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کے لیے صوبائی حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ بونیر میں سواڑی کے مقام پر انٹرنیشنل لیول کے ہاکی ٹروٹرف کا افتتاح پہلے ہی کرچکے ہیں جبکہ بونیر کے علاقائی کھیل مخہ کو بھی قومی سطح کے کھیلوں میں شامل کیا جائے گا ۔انہوں نے بجلی وفاقی سبجیکٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبہ نے اپنے ڈیمز سے بجلی پیدا کرنے کا سلسلہ تیز کیا ہے اور اگلے تین سالوں میں صوبہ بجلی میں خود کفیل ہوجائے گا اور عوام کو فی یونٹ پندرہ اور کمرشل کیلئے بیس روپے یونٹ فروخت کیا جائے گا۔انہوں نے کرم میں امن کی بحالی کے لئے جرگہ تشکیل دینے اور معاملات پر آمن طریقے سے حل کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا ہے اور پورے صوبے میں امن و امان کی بحالی کیلئے اقدامات کا زکر کیا پے تاہم بارڈرز کی نگرانی وفاق کا سبجیکٹ قرار دیتے ہوئے امید لگائی ہے کہ وفاق حکومت اپنی زمداریاں پوری کرے گی۔