الفلاح آرگنائزیشن بنڑگے تالاش کے زیر اہتمام نو منتخب کابینہ عہدیداران کیلئے حلف برداری تقریب کا انعقاد

Spread the love

تالاش (حبیب محمد خٹک سے) ۔
دیر لوئر کے علاقہ تالاش کے نواحی گاؤں بنڑگے تالاش کے باشندگان نے گاؤں کی سطح پر فلاح و بہبود ،معاشرتی اور سماجی مسائل کے حل کیلئے ایک تنظیم قائم کی تھی ۔جس کے نومنتخب کابینہ عہدیداران سے حلف لینے کیلئے ایک بڑی تقریب کاانعقاد کیا گیا تھا ۔جس میں تمام گاؤں کے لوگوں نے اکثریت تعداد کیساتھ شرکت کی تھی ۔حلف برداری تقریب کے شرکاء سے نومنتخب کابینہ کے مرکزی چیئرمین جان محمد ،مرکزی صدر حاجی سید جان اور مرکزی جنرل سیکرٹری حبیب محمد خٹک کے علاؤہ قاری غلام رسول ،مولانا عنایت الرحمٰن اور مولانا قاری جاوید اقبال نے خطاب کیا ۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہمارے تنظیم کے تمام عہدیداران رضا کارانہ طور پر گاؤں کے فلاح و بہبود ،تعمیر وترقی اور گاؤں کے ہر قسم سماجی اور معاشرتی مسائل کے حل کیلئے بطورِ خدمت گار بڑھ چڑھ کر حصہ لے گا۔اور تنظیمی امور چلانے کیلئے متفقہ طور پر وضع کردہ آئین اور دستور پر عمل کرے گا ۔حلف برداری تقریب کے دوران تنظیم کے مرکزی چیئرمین جان محمد نے مرکزی تنظیم الفلاح آرگنائزیشن کے عہدے داروں سمیت تینوں ذیلی کمیٹیوں کے عہدے داروں سے حلف لیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button