
تالاش (حبیب محمد خٹک سے) سنٹر آف ایکسیلینسی فار رورل ڈیویلپمنٹ(CERD) آواز دو پروگرام کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد ۔
اس منعقدہ ایک روزہ ورکشاپ میں معذور افراد ،اقلیتی برادری ،خواجہ سراء اور خواتین نے خصوصی شرکت کی ۔
ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پراجیکٹ منیجر اسلام آباد آفس سدرا رائے اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ریاض محمد ایڈوکیٹ نے یقین دلایا کہ سی ای آر ڈی پاکستان آواز دو پروگرام کے تحت ان کمزور افراد کے حقوق کے حصول کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے ۔
اور حکومتی اداروں کے ساتھ ان کے مسائل کو اٹھائیں گے ۔
کمیونٹی اور ڈسٹرکٹ لیول پر ان مخصوص افراد کیلئے کام کرنے والے غیر سرکاری اداروں اور ان کے حقوق کیلئے کام کرنے والے افراد کا ڈسٹرکٹ لیول پر ایک الائنس بھی عمل میں لایا گیا ۔
تاکہ وہ اپنے مشترکہ حقوق کیلئے جدو جہد باہمی کوارڈینیشن کی بنیاد پر کرسکیں ۔ سی ای آر ڈی پاکستان کے آواز دو پروگرام کے تحت اس ورکشاپ میں سول سوسائٹی ،غیر سرکاری تنظیموں اور میڈیا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔