
پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے ماضی کی مشہور بالی ووڈ اداکارہ پروین بابی کا کردار ادا کیا۔
ماہرہ خان نے حال ہی میں اپنا نیا فوٹو شوٹ کروایا ہے جس میں انہوں نے 1980 کی دہائی کی مشہور بالی ووڈ بولڈ اداکارہ پروین بوبی کی طرح چمکدار لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں اور ان کے بالوں کا انداز اور میک اپ بھی پروین بوبی جیسا ہے۔
ویڈیو میں ماہرہ خان نے پروین بوبی کے کام اور خوبصورتی کی بھی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے پروین بوبی کو پہلی بار میگزین کے سرورق پر دیکھا ہے۔
ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ مجھے پروین بابی کی فلمیں بہت پسند ہیں، میں ان کے گانے بھی سنتی ہوں اور ان کا انداز مشہور تھا۔