وطن عزیز کے ہر محنت کش اور ہنر مند کے بلند حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں:عبدالعلیم خان

Spread the love
 ملکی معیشت میں مزدو رکا پسینہ شامل ہے، وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا یوم مئی پر گفتگو
اسلام آباد۔یکم مئی:۔۔۔وفاقی وزیر برائے نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ و مواصلات عبدالعلیم خان نے یوم مئی پر  گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وطن عزیز کے ہر محنت کش،مزدور اور ہنر مند کے بلند حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں جو مشکل ترین حالات میں بھی اپنے فرائض کی بجا آوری میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتا۔انہوں نے کہا کہ مزدور کا خون پسینہ ہی ملکی نظام معیشت کو بحال اور فعال رکھتا ہے، آج کے دن ہمیں مز دوروں کی خوشحالی، معیشت کی بحالی کے سنہرے اصول کو اپنانا ہوگا اور محنت کشوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینے اور انہیں قومی دھارے میں شامل کرنے کی راہ نکالنی ہوگی۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ یوم مئی پر شکاگو کے شہداء کی عظمت کو دنیا ہمیشہ عقیدت بھرا سلام پیش کرتی ہے کیونکہ یہ دن دنیا بھر کے محنت کشوں کے حقوق کے عملی اعتراف کی یاد دلاتا ہے۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ وطن عزیز میں بسنے والے ہر مزدور کے لئے وہ نیک خواہشات رکھتے ہیں اور ان کی سلامتی کے لئے دعا گو ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button