
سوات(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت (شعبہ توسیع) لوئر سوات محمد صدیق کی زیر صدارت امانکوٹ آفس میں لوئر سوات کے ماڈل فارم سروسز سنٹرز اور تینوں تحصیلوں تحصیل بریکوٹ، تحصیل کبل اور تحصیل بابوزئی کے فارم سروسز سنٹرز کی کمیٹیوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈاکٹر جان محمد ایس ایم ایس پی پی، نجیب اللہ ایس ایم ایس ایگرانومی، اور تینوں تحصیلوں کے ایگریکلچر آفسران بھی موجود تھے ۔اجلاس میں پھل کی مکھیوں کے تدارک،کمیائی کھادوں ک بڑھتی قیمتوں کے حوالے سے متبادل ذرائع و طریقوں کا استعمال،نامیاتی کھیتی باڑی کے مختلف طریقے و ذرائع،فارم سروسز سنٹرز میں موجود مشینری کا استعمال اور غیر استعمال شدہ مشینری اور اوزار کے استعمال کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا کے منتخب اضلاع میں زمینداروں کی ڈیجیٹل رجسٹریشن پر گفتگو کی گئی۔
کمیٹیوں کے عہدیداران نے مختلف تجاویز پیش کیں جن کو نوٹ کیا گیا۔