
لویر دیر)جنرل بس سٹینڈ تیمرگرہ پولیس چوکی کے انچار ج ہیڈ کا نسٹیبل ممتازخان طویل فرائض منصبی انجام دہی کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے اس حوالے سے تیمرگرہ پولیس سٹیشن میں ان کے اعزازمیں الوداعی تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈی ایس پی اقبال نسیم، ایس ایچ او عمران خان، انجمن تا جران تیمرگرہ کے صدر حاجی انوار الدین اور سماجی شخصیات اور پولیس نے شرکت کی اس مو قع پر ڈی ایس پی اقبال نسیم خان ودیگر نے ممتاز خان کی محکمہ پولیس میں طویل گرانقدر خدمات کو سرا ہا اور کہا کہ موصوف نے ایما ندار ی اور فرض شناسی کے ساتھ خدمات انجام دئے جن پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اس موقع پر انہیں ہار پہناکرتحائف دئے گئے اور عزت وتکریم کے ساتھ رخصت کیا گیا