
انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پہلی بار لنڈیکوتل پریس کلب کو رجسٹریشن ملنے کی خوشی میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا
لنڈیکوتل (صائم افریدی)ضلع خیبر میں پہلی بار لنڈیکوتل پریس کلب انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے رجسٹریشن کے حوالے سے لنڈیکوتل پریس کلب میں تقریب کا اہتمام جس میں چیئرمین تحصیل لنڈی کوتل حاجی شاہ خالد شینواری، سیاسی رہنماؤں شاہ حسین شینواری، مراد حسین آفریدی، شاہ رحمان شینواری، ایڈوکیٹ سجاد حسین شینواری، صدر ٹرائبل یونین آف جرنلسٹس قاضی فضل اللہ ڈی ایس پی نواز آفریدی، سرکل ڈی ایس پی مظہر آفریدی، ایس ایچ او لنڈیکوتل امجد آفریدی اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات اور صحافیوں نے شرکت کی۔۔ شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لنڈیکوتل پریس کلب(دلاور پلازہ)ایک اہم ادارہ ہے اور اسکی ترقی ہم سب پر فرض ہے انہوں نے کہا کہ یہ ایک پرانا پریس کلب ہے اور اسکی وجہ سے کافی لوگوں کو پلیٹ فارم میسر ہے اس کی رجسٹریشن علاقے کیلئے نیک شگون ہے ۔