
لوئر دیر پولیس کی کارروائی، مساجد سے بیٹریاں اور کنووں سے موٹر پمپس چوری کرنے والے گروہ گرفتار،مال مسروقہ برامد جبکہ جرائم میں استعمال ہونے والی غواگئی گاڑی بھی تحویل میں لی گئی۔ ضلعی پولیس آفیسر دیر پائین رائے مظہر اقبال کی زیر قیادت لوئر دیر پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے تھانہ تالاش پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے چور گروہ گرفتار کر لیا ہے،تالاش پولیس نے مدعی گل امیر کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان معتبر خان اور مراد علی ساکنان حال باجوڑو تالاش کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔پولیس نے ان کے قبضہ سے چھ عدد واٹر موٹر اور دو عدد سولر بیٹری اور وقوعہ میں استعمال ہونے والے گاڑی غواگی برآمد کر لی، پولیس کے مطابق ملزمان بے ان کے سامنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے جس کے بعد انھیں جیل بھیج دیا گیا۔اس طرح ڈی پی او لوئر دیر کی ہدایات پر لوئر دیر پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا ہے اور دو مختلف کاروائیوں چار کلو سے زاید چرس برآمد کر لی ہے۔تھانہ چکدرہ پولیس نے ملزم ذکریا کے قبضہ سے تین کلو اور 745 گرام چرس جبکہ تھانہ تیمرگرہ پولیس نے ملزم امجد علی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چرس 535 گرام برآمد کرکے ملزمان گرفتار کئے ہیں۔اسطرح تھانہ حیاء سیری پولیس نے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو ایک گھنٹہ کے اندر گرفتار کرکے ان سے آلہ فائر بندوق بھی برآمد کیا،