
شکر گڑھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شکرگڑھ کے نواحی قصبہ سکھو چک کا سالہا سال سے چلتا درینہ مسئلے کی طرف احکام بالا کی توجہ مبذول کروانے کے لیے اہل علاقہ نے بڑا مطالبہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تالہ بنی کے اس پار واقع گاں سکھو چک کے لوگ جو عرصہ دراز سے اس جدید دور میں بھی کشتی کی سواری پر مجبور ہیں جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا موجب بن سکتی ہے۔ اہلیان گاں خاص کر خواتین نے صاحب وزیراعظم شہباز شریف ، جناب وزیر اعلی پنجاب مریم نواز ، انوار الحق ممبر قومی اسمبلی سے پرزور مطالبہ کیا ہے اس جگہ پل تعمیر کر کے کشتی نما ٹرانسپورٹ سے ان کی جان چھڑوائی جائے۔