زرعی یونیورسٹی پشاور اور اکوڑہ سیڈز کمپنی کے درمیان مفاہمتی سمجھوتہ پر دستخط ہوئے

Spread the love

وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پشاور پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت اور اکوڑہ سیڈز کمپنی کے محمد صادق نے مفاہمت سمجھوتہ پر دستخط کردیئے۔

اس ایم او یو کا مقصد اکوڑہ سیڈز کمپنی کی طرف سے زرعی یونیورسٹی پشاور کے ایم ایس سی (آنرز) کے 4 طلباء کو وظائف دیئے جائے گے ۔

ایم او یو پر دستخط کی تقریب کی صدارت زرعی یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے کی۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے اکوڑہ سیڈز کمپنی (ASC) کے عہدیداروں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ زرعی یونیورسٹی پشاور زراعت اور لائیو سٹاک کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے، زرعی یونیورسٹی نے ہمیشہ معیاری تعلیم ، تحقیق اور تربیت کو فروغ دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے طلباء صوبے، ملک اور بیرون ملک اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
محمد صادق نے وائس چانسلر اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ اسکالرشپس زرعی یونیورسٹی پشاور کے طلباء کو زیادہ سے زیادہ فوائد پہنچائیں گی۔

تقریب میں ڈین، فیکلٹی آف کراپ پروڈکشن سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین خلیل، ڈائریکٹر فنانشل ایڈ اینڈ ڈیویلپمنٹ ڈاکٹر اسد اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی ڈاکٹر میاں داؤد ناظم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف اے ڈی حبیب اللہ طارق نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button