تیمرگرہ: ڈسٹرکٹ جیل میں تین روزہ سپورٹس گالا اختتام پذیر

Spread the love

تیمرگرہ بیورو نیوز
ڈسٹرکٹ جیل تیمرگرہ میں تین روزہ سپورٹس گالا اختتام پذیر ہوگیا،سپورٹس کا مقصد قیدیوں کو ذہنی نشوونما اور ایک دوسرے کیساتھ خوشیاں بانٹنے ہے اس حوالے سے ڈسٹرکٹ جیل انتظامیہ نے جیل کے اندر تین روزہ سپورٹس گالا کا انعقاد کیا جس میں کرکٹ،والی بال اوربیڈ منٹن کے مقابلے منعقد ہوئے،سپورٹس مقابلوں میں قیدیوں نے بھر پور حصہ لیا اختتامی تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس افیسر رائے مظہر اقبال،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طارق حسین کے علاوہ جیل سپرٹنڈنٹ ریاض مومند نے شرکت کی اور بہترین کارکردگی پیش کرنے پر قیدیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئی اس موقع پرجیل سپرٹنڈنٹ ریاض مومند نے کہاکہ انبیاء نے بھی جیلیں کاٹی ہیں،جیلیں کاٹنے زندگی کا حصہ ہے انسان کو اپنی غلطیوں کا احساس ہوتاہے قیدیوں کی فلاح وبہبود کیلئے جیل انتظامیہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لار ہے ہیں انھوں نے کہاکہ مستقبل میں بھی اسطرح کی سرگرمیاں جاری رکھے گے تقریب سے اپنے خطاب میں ڈی پی او رائے مظہر اقبال نے کہاکہ کسی بھی فرد کوگرفتار کرنے کا مقصد تنگ کرنا نہیں بلکہ قانون اور ائین کو توڑنے کی پاداش میں گرفتاری عمل میں لائی جاتی ہے انھوں نے کہاکہ قانون کی پاسداری سب کی زمہ داری ہونے کیساتھ صلہ رحمی اور درگزرسے کام لینا چاہئے اور مشکل وقت سے سبق لینا انتہائی ضروری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button